26 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:0
ویٹنی ہوسٹن ایک بیٹے نیک گولڈن کی ماں بھی تھیں
اے آر وائی - ہالی وڈ کی معروف گلوکارہ ویٹنی ہوسٹن کی پر اسرار ہلاکت کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بھی تھیں۔
مائی لیو از یور لو گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ گزشتہ دنوں لاس اینجلس کے ہوٹل بیورلی ہلز ہوٹل میں پراسراطور پر انتقال کرگئی۔ یہ تو سب جانتے تھے کہ کروڑوں ڈالرز کی مالک ویٹی ایک بیٹی اٹھارہ سالہ بوبی کریسٹیناکی والدہ ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ ویٹنی کا ایک وارث ان کا بیٹا نیک گورڈن ان کی جائیداد کا حصہ دار بھی ہے۔
نیک ویٹی ہوسٹن کا لے پالک بیٹا ہے جو اٹلنٹا میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا۔ انتقال سے قبل ایک انٹر ویو میں ویٹنی ہوسٹن کا کہنا تھا کہ زندگی میں ان کی بیٹی بوبی ویٹنی کی پہلی ترجیح ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کروڑوں ڈالرز کی جائیداد میں سے نیک گورڈن کو وارث کی حیثیت سے اس کا حصہ ملے گا کہ نہیں ۔