تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:24

آسکر ایوارڈز : دی آرٹسٹ سال کی بہترین فلم قرار

اے آر وائی - فلمی دنیا کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈکی تقریب میں دی آرٹسٹ نے بہترین فلم کاآسکر جیت لیا،بہترین غیرملکی فلمز ایران کی ’’اے سیپریشن‘‘قرار پائی۔



امریکی شہر لاس اینجلس کے کوڈیک تھیٹر میں چوراسی ویں سالانہ آسکرایوارڈ کی تقریب سجی، جس میں فلم ہیوگو اور دی آرٹسٹ سب سے زیادہ پانچ پانچ ایوارڈ جیت کر سرفہرست رہیں۔ دی آرٹسٹ نے بہترین اداکار، ڈائریکٹر ، معاون اداکارہ ، ملبوسات اور بہترین موسیقی کے ایوارڈ سمیٹے۔ ہیوگو کے حصے میں بہترین آرٹ ڈائریکٹر، سینماٹوگرافی، ساؤنڈ ایڈیٹنگ، ساؤنڈ مکسنگ اور وژیول ایفکٹ کے ایوارڈ آئے۔ بہترین اینی میٹڈ فیچرفلم کا ایوارڈ رانگو کو ملا۔



سال کے بہترین اداکار جین ڈو جارڈن قرار پائے جنہیں دی آرٹسٹ میں شاندار کارکردگی پر آسکر ملا، بہترین اداکار ہ کا ایوارڈ میرل اسٹریپ کے نام رہا، جنہوں نے سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر پربننے والی فلم دی آئرن لیڈی میں بہترین اداکاری کی۔ بہترین معاون اداکارہ کا قرعہ فال فلم دی ہیلپ کی اوکٹیویا اسپینسر جبکہ بہترین معاون اداکارکا ایوارڈکرسٹوفر پلمر کو ملا۔



پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی فلم سیونگ فیس نےشارٹ ڈاکومینٹری فلمز کی کیٹیگری میں آسکر حاصل کیا، ایرانی فلم اے سیپریشین غیرملکی زبان کی بہترین فلم قرار پائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.