28 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:52
ابھشیک بچن آسکر ایوارڈ سے ناراض
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارابھیشک بچن ایک بھی بھارتی فلم نامزدنہ ہونے پر خفا دکھائی دیتے ہیں۔ کہتےہیں آسکرکا موازنہ بھارتی ایوارڈ سے نہ کریں۔
ابھیشک بچن آسکرایوارڈزکی تقریب پر کافی خفا دکھائی دیتے ہیں۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر لکھتے ہیں کہ انہیں آسکرایوارڈزاور انڈین ایوارڈزکے موازنے پر حیرت ہورہی ہے۔ابھیشک یہ بھی لکھتے ہیں کہ ہر کوئی یہ کیوں کہتا ہے کہ انڈین ایوارڈزکسی سے بھی کم نہیں اور آسکرکے لیول تک تو بھارتی جا چکے ہیں۔