28 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:34
میلان کا رنگا رنگ فیشن ویک ختم،آخری روز بھی رنگوں کی بہار
اے آر وائی - اٹلی کے خوبصورت شہرمیلان میں جاری رہنے والا فیشن ویک رنگا رنگ تقریبات سے دنیا بھر کے ڈیزائنرز کو لبھانے کے بعد ارمانی اور روبوٹو کویلی کے خوبصورت کلیکشن کے ساتھ ختم ہوگیا ۔
میلان کا فیشن ویک اس لحاظ سے بھی منفرد تھا کہ اس میں موسم خزاں کے رنگ سحر انگیزماحول میں پیش کیے گئے۔ ہلچل اور گہما گہمی میں ناظرین شوخ رنگوں کے بھڑکتے جلووں سے لےکرسفید رنگ کی نزاکت تک سبھی سے محظوظ ہوئے۔
مونٹاج ارمانی اور کویلی نے آخری روز ستر کی دہائی کے ملبوسات کا ایسا منظر پیش کیا کہ دیکھنے والے چاہ کر بھی نظریں نہ ہٹاسکے۔ارمانی کے گہرے رنگوں والے ملبوسات، پھر گلابی، نارنجی اور شوخ رنگ زیب تن کیے ماڈلز نے ماحول کو مزید دلکش بنادیا۔