28 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:43
بالی ووڈایکٹرس جینیلاڈی سوزانے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
اے آر وائی - بالی ووڈایکٹرس جینیلا ڈی سوزا نے چار زبانوں میں فلمیں بناکر لمکا ورلڈریکارڈ بناڈالا۔ شرارتی اداکارہ جینیلاڈی سوزا کے لئے رتیش سے شادی کرنا کافی اچھا ثابت ہوا۔ جینیلا نے ہندی ، تامل، تیلگو اور کناڈا زبانوں میں یکے بعد دیگرے فلمیں بنائیں۔ جس کے بعد انہیں لمکا ورلڈ ریکارڈمیں جگہ مل گئی۔
فلم تیرے نال لوو ہوگیا کے بعد رتیش سے شادی کرنے والی جینیلا ڈی سوزا نے گزشتہ سال عوامی رائےکے سروے میں کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑدیاتھا۔