تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 0:1

منی کی بدنامی اب چھمک چھلو کےحصےمیں آئے گی

اے آر وائی - بالی ووڈ کی چھمک چھلو بنیں گی منی۔۔فلم دبنگ ٹو میں سلمان خان نے کرینہ کپور کو آئٹم سونگ کے لئے راضی کرلیا۔ بالی ووڈ بےبو کرینہ کپور چھمک چھلو کیا بنیں، سلمان خان تو منی بھابھی کو بھول گئے۔ فلم دبنگ میں منی نے جو بدنامی دبنگ کے چلبل پانڈے کی خاطر برداشت کی ، وہ بھی کسی کویاد نہ رہی۔ یاد رہی تو صرف تیری میری کہانی یعنی باڈی گارڈکی ہیروئن بےبو۔



سلمان خان نے جب یہ دیکھا کہ کرینہ کپورکےساتھ ان کی جوڑی سب کو پسند آئی ہے تو انھوں نے سیف کی بےبو کو آئٹم سونگ کی آفر کرڈالی۔اورچھمک چھلوسلو بھائی کے ساتھ کام کرنے پرراضی ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.