تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:21

عتیق الرحمن کے بعد میرا کے ہونیوالے سسر نئے ولن بن گئے

اے آر وائی - عتیق الرحمن کے بعد اداکارہ میرا کے ہونے والے سسر راجہ خالد ولن کے روپ میں سامنے آگئے اور اپنے بیٹے کیپٹن نوید سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کردیا۔ میرا کے ہونے والے سسرراجہ خالد کا کہنا ہے میرا کوگھر خریدنے کیلئے چار لاکھ ڈالرادا کیے مگر میرا نے نہ تو گھر کا قبضہ دیا اور نہ ہی پیسے لوٹائے۔



انہوں نے کہا کہ میرا بیٹے کو بے وقوف بنا کر اس سے شادی کرنا چاہتی ہے جو میری زندگی میں ممکن نہیں۔میرا دھوکے باز ہے جو اپنی اداوٴں سے معصوم لوگوں کو بے وقوف بناتی ہے۔حکومت پاکستان سے درخواست ہے میرا کو فراڈ کے شعبے میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیاجائے۔اس حوالے سے اداکارہ میرا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی منگیتر سے کرنی ہے سسر سے نہیں۔راجہ خالد کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.