29 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:53
آسکر ایوارڈ کی 15تاریخی ٹرافیاں بھاری قیمت پر نیلام
اے آر وائی - آسکر ایوارڈ کی پندرہ تاریخی ٹرافیاں بھاری قیمت پر نیلام کر دی گئیں۔ لاس اینجلس میں ہونے والی نیلامی میں پندرہ آسکرز تین ملین ڈالرز سے زائد قیمت پر فروخت کئے گئے۔
سن انیس سو اکتالیس میںفلم ’سیٹزن کینی‘ کے بہترین اسکرین پلے کے لئے ہرمن مینکی وکز کو دیا جانے والا آسکر سب سے زیادہ پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا۔ اسی سال بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ’ ہاؤ گرین واز مائی ویلی‘ کا آسکر دو لاکھ چوہتر ہزار ڈالرز میں خریدا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچرز نے انیس سو پچاس میں آسکر ٹرافی فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ یہ پندرہ ٹرافیاں انیس سو چالیس کے عشرے میں دی گئیں اس لئے ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوا۔