29 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:53
آسکر کی فتح پر شرمین کی بھارت میں بھی پزیرائی
اے آر وائی - شرمین چنائے نے آسکر ایوارڈ جیت کر جہاں پاکستانی قوم کوتحفہ دیا وہیں ہمسایہ ملک بھارت میں بھی اس کامیابی کو سراہا جا رہا ہے ۔ بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے تو شرمین کی جیت کو دونوں ممالک کی کامیابی قرار دے دیا ۔ہنس راج ہنس کا دل ٹوٹے ٹوٹے ہو نے کے بعد پاکستانیوں کی محبت سے جڑ چکا ہے اور انھیں یہ دھرتی بھی اپنی ماں جیسی لگنے لگی ہے ۔
ایک روزہ دورے پرلاہور آنے والے بھارتی گلوکار نےاے آروائی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شرمین چنائے کا کارنامہ دونوں ملکوں کیلئے باعث فخرہے۔ ہنس راج ہنس کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ پاک بھارت دوستی ،خطے میں امن محبت اور بھائی چارے کی بات کی ان کے شرمین عبید چنائے کی کامیابی کے حوالے سے جذبات قابل تحسین ہیں۔
آسکر جیوری نے تو شرمین کی بہترین پرفارمنس کا اعتراف کیاہی تھامگر بھارت میں ان کی فتح کو سراہا جانا بھی کسی آسکر سے کم نہیں۔