تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:2

بالی وڈ فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا کے سیکوئل کی تیاری

اے آر وائی - لگتا ہے بالی وڈ میں ڈائریکرز اور پروڈیوسرز کی تخلیقی صلاحتیں مانند پڑتی جا رہی ہیں۔ اسی لئے تو پرانی فلموں کے سیکوئل باکس آفس کی زینت بن رہے ہیں۔



فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نئی سیکیوئل فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا کی کاسٹ میں جان ابراہم، انیل کپور اور توشار کپور شامل ہیں۔ مجرموں کے انکاؤنٹر کی اس فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا اور پروڈیوسر اکتا کپور ہیں۔



فلم کے بارے میں سنجے گپتا کا کہنا ہے فلم بینوں کو فلم کی کہانی ساٹھ اور اسی کی دہائی میں لے جائے گی۔ فلم اسٹار انیل کپور بھی اس فلم سے کافی امیدیں وابسطہ کئے بیٹھے ہیں۔ وہ کہتے ہیں پوری ٹیم کو شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا سے سپر ہٹ ہونے کی توقعات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.