2 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:21
دبئی میں ہوا پاکستانی فلم”سلطنت“ کا ورلڈ پریمیئر
اے آر وائی - پاکستانی فلم ”سلطنت “کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر دبئی میں ہوا۔ فلم میں بھارتی فلمی ستاروں نے بھی کام کیا ہے۔ فلم کی کہانی انڈر ورلڈ کے بارے میں ہے جسے ڈائریکٹ کیا ہے سید فیصل بخاری نے اور پروڈیوسر ہیں اسلم بھٹی۔
اس فلم میں پاکستان اور بھارتی فلمی انڈسٹری کے ستارے شویتا تیواری، ایوب کھوسو، اسلم بھٹی ، ستیش کوشک اور دیگر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔دبئی میں فلم کے ورلڈ پریمیئر میں پاکستانی سفیر جمیل احمد خان، جاوید شیخ، ندیم بیگ، صنم بھٹو، عائشہ عمر، عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم، بونی کپور، پریم چوپڑہ اور دیگر نے شرکت کی۔