3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:4
پیرس فیشن ویک: بہار اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - پیرس فیشن ویک میں موسم بہار اور خزاں کے ملبوسات کی نمائش ہوئی، خوشبووں کے شہر پیرس میں جاری ہے رنگوں کی برسات، جہاں روز نئے انداز اور نئے شاہکار پیش کئے جارہے ہیں۔ ریمپ پر آج فرانس کے مایہ ناز ڈیزائنرز نے اپنا کلیکشن شو کیا۔
دھیمے دھیمے میوزک میں ہلکے ہلکے رنگوں سے سجے ملبوسات نے نرم گرم احساسات جگائے، گلابی رنگ نے خوشگوار احساس دلایا تو سرمئی رنگ سے برسات کی آمد لگی۔ فیشن ویک میں منظر بدلا اور تیز رنگ چھا گئے۔ پارٹی ویئر اور آفس کلیکشن سامنے آگیا۔
گہرے کالے رنگوں میں خوبصورت ڈیزائنز سے سجے ملبوسات نے چار چاند لگا دیئے۔ لانگ اسکرٹس اور جیکٹس نے فیشن شو کی شان بڑھا دی، مختف رنگوں اور اسٹائلش کلیکشن سے سجا پیرس فیشن ویک اپنی رنگینیوں کےساتھ جاری ہے۔