تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:13

راجستھان: وینا ملک کی ریمپ پر واک

اے آر وائی - راجستھان میں وینا ملک کی ریمپ پر واک کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی، بھارت میں راجھستان کی ریاست جے پور میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔



اس فیشن شو کو اس وقت چار چاند لگے جب اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے مشہور ڈیزائنر کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی، وینا ملک نے ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات کی بھی خوب تعریف کی۔ فیشن شو میں بالی وود کی ادکاراوں سیالی بھگت اور گیتا بسرا نے بھی ریمپ پر واک کرکے مختلف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.