4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:46
ہالی ووڈ: رابرٹ پٹنسن کا فلم میں راک اسٹار بننے سے انکار
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا کے اسٹار رابرٹ پٹنسن نے فلم میں راک اسٹار بننے سے خوفزدہ ہوکر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ ہالی ووڈ ایکٹر رابرٹ پٹنسن اپنی پہلی ہی فلم ٹوائیلائیٹ ساگا سے فلمی میدان میں چھا گئے۔
ٹوائیلائیٹ ساگا میں انہیں ویمپائر کا کیریکٹر ملا تو خوب اچھی طرح نبھایا، مگر جب آفر ہوئی راک اسٹار کارول کرنے کی توفورا انکار کردیا۔ جب وجہ پوچھی تو معلوم ہوا رابرٹ کہتے ہیں کہ انہیں راک اسٹار بننےسے خوف آتا ہے، کیونکہ موسیقی ہر کوئی سمجھ لیتا ہے۔ اس لئے اس کردارمیں اچھی طرح نہ ڈھل پایا تو برے کمنٹس سے بہتر ہےکہ فلم میں اداکاری ہی کی جائے۔