6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:47
نیویارک: فلم "فرینڈز ود کڈز" کا پریمئیر شو
اے آر وائی - نیویارک میں فلم فرینڈز ود کڈز کا پریمئیر شو ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت ہالی وڈ ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہالی وڈ کی ہٹ فلم برائڈز میڈز کی کاسٹ ایک بار پھر جمع ہوئی ہے رومینٹک کامیڈی فلم فرینڈز ود کڈز میں۔
نیو یارک میں فلم کے پریمئیر شو میں جون ہام، ایڈورڈ برنس، میگن فاکس اور کرس او ڈاوٴڈ سمیت بڑے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ گزشتہ فلم کی طرح اس مووی کے ہٹ ہونے کیلئے پرامید نظر آئی۔
فلم کی کہانی دوستوں کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جنھیں وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے درمیان دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔ فلم امریکا میں جمعہ نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔