6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:23
پان سنگھ تومارنے ساڑھے 4کروڑکا بزنس کرکے میدان مارلیا
اے آر وائی - ایکشن، ہارر اور سنجیدہ کر داروں کے بعد عرفان خان کے مداحوں کو ان کا بالکل ایک نئے روپ پسند آگیا۔فلم میں وہ ایک ایتھلیٹ کا کردارادا کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک بھارتی دیہات سے تعلق رکھنے والے شخص کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو سات سال تک کھیل کے میدان میں کامیابیوں کے بعد نا انصافیوں کے باعث ایک کھلاڑی سے با غی بن جاتاہے۔کھلاڑی سے با غی بننے تک کایہ سفر شائقین فلم کو بھاگیا اورفلم نے ریلیزکے شروع میں ہی ساڑھے چارکروڑ کابزنس کیا۔