6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:29
کترینہ کی 10 منٹ واک کا معاوضہ ایک کروڑ
اے آر وائی - بالی ووڈ کی چکنی چمیلی کترینہ کیف کو دس منٹ کی فیشن واک کے لئے ایک کروڑروپے کی آفر ہوگئی۔ بالی ووڈ کی موسٹ وانٹڈ ایکٹرس کترینہ کیف پردولت کی دیوی ایسی مہربان ہے کہ ایک ایک منٹ کے لاکھوں روپے وصول کررہی ہیں۔
کترینہ کیف کوپچیس مارچ کو ہونے والے فیشن ویک میں صرف دس منٹ جلوہ گر ہونے کے ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ کیٹ کے مد مقابل آسین، تریشا اوار دیگر ایکٹرسز کو تیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ مگر کترینہ کی ڈیمانڈ اتنی ہےکہ وہ لاکھوں میں نہ مانیں اور بات کروڑ تک جا پہنچی۔ فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ وہ دس منٹ ریمپ پر آکر سب کو اڑادیں گی۔