تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:23

ودیا بالن کا شوہر کون، فلم کہانی کے ٹریلر میں شوہر غائب

اے آر وائی - اوولالا گرل ودیا بالن کی فلم کہانی میں ودیا کا شوہر کون ہے یہ بات تجسس کا باعث بن گئی۔ فلم کہانی میں ودیا بالن اپنے شوہرکو تلاش کرنے کی خاطر شہر شہر نکل پڑیں، جس کے لئے کبھی وہ تھانوں کے چکر لگاتیں۔ تو کبھی سڑکوں پر ماری ماری پھرتیں۔



فلم میں یہ بےچینی پھیل گئی کہ آخر ودیا کا شوہرکون بنےگا کیونکہ ٹریلر میں کہیں بھی شوہر کی جھلک دکھائی نہیں دے رہی۔ باقی سب تو سیٹ مگر شوہر صاحب ودیا کو نہ ملے۔ فلم کہانی میں ودیا کا شوہر کون ہے، یہ راز نو مارچ کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.