8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:24
دبئی: ورلڈ میوزک فیسٹیول کا آغاز راحت فتح علی کےگیت سے
اے آر وائی - دبئی میں ورلڈ میوزک فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت سے فیسٹول کا افتتاح کیا گیا۔ دبئی کے سرد موسم میں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کے جادو سے جذبات کو گرما دیا۔
ایک کے بعد ایک مشھور گانے گاتے ہوئے راحت فتح علی خان نے شائقین سے داد وصول کی، سرد موسم اور کھلا آسمان بھی موسیقی کے شوقین کی راہ میں رکاوٹ نہ بنا، راحت فتح علی خان کی قوالی سے شروع ہونے والے ورلڈ میوزک فیسٹول میں موسیقی کے دلدادہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹول نو روز تک جاری رہے گا۔ جس میں شرکت کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے دیگر ممالک کے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔