9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:49
بیٹی میری ہمت بڑھاتی ہے، انجلینا جولی کا اعتراف
اے آر وائی - ہالی وڈ سپر اسٹار انجلیناجولی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ہمت کوئی اور نہیں بلکہ ان کی کمسن بیٹی بڑھاتی ہے۔ نیویارک میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انجلیناجولی کا کہنا تھا کہ ان کی ننھی بیٹی نا صرف خواتین کے حقوق اور ان کے اختیارات کا درس دیتی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔
تقریب میں دنیا کی نامور خواتین نے شرکت کی اس موقع پرورلڈ فاؤنڈیشن نامی تنظیم کاافتتاح کیاگیا جو دنیا بھر میں خواتین کے مسائل حل کرنیکیلئے فعال کردار اداکرے گا۔