9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:57
بلبل صحراریشماں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
اے آر وائی - ریڈیو پاکستان لاہور کے زیر اہتمام بلبل صحراء ریشماں کی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے۔ تقریب میں شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں عظیم مغنیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ ریشماں جیسے فنکارہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد گورنر ہاوٴس میں ریشماں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے معروف فنکاراپنے فن سے ریشماں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
تقریب میں گلوکارو نوراں لعل اور شوکت علی نے گیت گاکر ریشماں کو خراج تحسین پیش کیا۔