9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:6
ناشتے میں لنچ اور لنچ میں ڈنر کے بارے میں سوچتی ہوں، سونم
اے آر وائی - دبلی پتیلی ہیروئنوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کھانا ان سے دور بھاگتا ہے لیکن سونم کپور ان لڑکیوں سے بالکل مختلف ہیں۔ کہتی ہیں وہ ناشتے میں لنچ اور لنچ میں ڈنر کے بارے میں سوچتی ہیں۔مسٹر انڈیا کی لاڈلی کو پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ارد گرد صرف کھانے کی خوشبوئیں مہکتی ہیں اور وہ ہر وقت کھانے ہی کے بارے میں سوچتی ہیں۔ ان کی اس عادت سے ان کا انسٹرکٹر سخت پریشان ہے۔