9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:6
جان ابراہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار
اے آر وائی - بھارتی اداکار جان ابراہم کولاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سن دو ہزار چھ میں ان کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم کوتیز رفتار ڈرائیونگ کے جرم میں پندرہ دن جیل کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انھوں نے سن دو ہزار دس میں اپیل دائر کی تھی۔
آج ممبئی کی عدالت نے ان کی سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد جان ابراہم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جان ابراہم کی ضمانت دئیے جانے سے متعلق فیصلہ آج شام تک سنائے جانے کا امکان ہے۔