تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:7

ملائیکہ اروڑا نیو ایئر نائیٹ کے لئے ڈیڑھ کروڑ میں بک

اے آر وائی - بالی ووڈ منی ملائیکہ اروڑا کی ڈیمانڈ دیکھئے کہ سال کے آغازمیں ہی نیو ایئر نائیٹ کے لئے بکنگ ہوگئی۔ بالی ووڈ کی نمبر ون آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا نے چھیاں چھیاں سونگ سے شہرت پائی تھی۔ جس کے بعدوہ منی بن کر بدنام ہوئیں اور خوب دولت لوٹی۔ اب کی بار اس منی نے انداز بدلا اور انارکلی بن کر ڈسکو چلی۔



ملائیکہ اروڑاکا اسٹائل ہے کہ سال میں ایک ہی آئٹم سونگ کرنا ہے۔ اب کی بار انارکلی ایسی بھائی ہے کہ ابھی سے بکنگ شروع ہوگئی۔ ملائیکہ اروڑاکی خدمات لینے کے لئے ممبئی میں نیو ایئر نائیٹ کے لئے ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ سال بھر یہ انارکلی ستر سے پچھتر لاکھ میں ڈانس کرے گی، مگر نیوایئر نائیٹ کے لیئے ڈیڑھ کروڑسے زیادہ معاوضہ لیں گی۔ منی کو انارکلی بننا بھی راس آگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.