25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
عاطف اسلم کا امریکی بینڈ سے اشتراک
اردو ٹائمز - گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ امریکا کے معروف میوزک بینڈ گنز اینڈ روزز سے ان کا اشتراک ہو گیا ہے اور اب وہ امریکا میں بسنے والوں کو موسیقی کے ذریعے پاکستان کا موقف سمجھائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے امریکا کے حالیہ دورے کے دوران امریکا کے معروف میوزک بینڈ گنز اینڈ روزز کے اشتراک سے ایک گانا تیار کیا ہے جو کہ پنجابی زبان میں ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ وہ امریکا میں بسنے والوں کو تصویر کا اصل رخ دکھائیں تا کہ وہ ہر پاکستانی کو دہشت گردی کے تناظر میں نہ دیکھیں۔عاطف اسلم نے بتایا کہ گنز اینڈ روزز کے ساتھ اس مشترکہ پراجیکٹ کا نام 'دی ڈریمر اویکس' رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی بینڈ جلد پاکستان کا دورہ کرے۔عاطف اسلم نے کہا کہ اس اشتراک کے تحت بہت سے نئے گانے کمپوز کئے جائیں گے۔