تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

عاطف اسلم نے لیڈی گاگا کو شکست دیدی

اردو ٹائمز - پاکستان کے مقبول پاپ سنگر عاطف اسلم اپنے کنسرٹس میں سب سے زیادہ مداحوں کو جمع کرنے میں لیڈی گا گا کو بھی مات دے گئے ہیں۔ عاطف اسلم گزشتہ سال کنسرٹس میں سب سے زیادہ مداحوں کو جمع کرنے والے دنیا کے نمبر ون گلوکار بن گئے ہیں۔ عاطف اسلم جو اس سے قبل دنیا کے پرکشش افراد کی فہرست میں سولہویں نمبر پر آچکے ہیں۔ اب ایک اور اعزاز ان کو حاصل ہوا ہے اور انھیں ٹاپ کنسرٹ اٹریکشن کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں لیڈی گا گا بھی شامل تھیں۔ عاطف اسلم نے گزشتہ سال چالیس کنسرٹ کئے جن میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.