تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

چاکلیٹی ہیرووحید مراد کی ستائیسویں برسی

اردو ٹائمز - پاکستانی فلم اندسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو ہم سے بچھڑے ستائیس برس بیت چکے ہیں۔ صدرزرداری نے وحید مراد کو فلمی صنعت میں انکی گراںقدر خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔رومانوی مزاج کے حامل اداکار وحید مراد دو اکتوبر انیس سو اڑتیس میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد نثار مراد مشہور فلم تقسیم کار تھے۔ وحید مراد نے انیس سو اکسٹھ میں اپنے فلمی سفر کا آغاز بطور پروڈیوسر کیا۔فلم کی ریلیز کے اگلے ہی سال انھیں فلم اولاد میں بطور ہیرو چانس ملا۔ اور وہ اپنے رمانوی کرداروں کی وجہ سے نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے۔وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد دوسرے اداکار تھے جن کے ہیئرا سٹائل کو نوجوان نسل نے نقل کیا۔ اپنے تئیس سالہ فلمی کیرئیر میں وحید مراد نے ایک سو تئیس فلموں میں کام کیا۔ ان کی لا زوال اداکاری پر انھیں مختلف اعزازت سے نوازا گیا۔ وحید مراد کو بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازاگیا ۔وحید مراد نے فلم آرٹس کے نام سے فلمی ادارہ بھی بنایا۔ جس کے بینر تلے فلم ہیرا اور پتھر بنائی۔ یہ فلم گولڈن جوبلی ہٹ ہوئی۔ فلم آرٹس کے بینر تلے کئی سپر ہٹ فلمیں بنائی گئیں جن میں پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ارمان بھی شامل ہے۔وحید مراد نے پنجابی فلموں کے علاوہ پشتو فلموں میں بھی کام کیا۔ اسی کی دہائی میں وحید مراد کا ایکسڈینٹ ہوا۔ جس میں انکا چہرہ شدید زخمی ہوا۔ جس کے باعث انہیں پلاسٹک سرجری کروانی پڑی۔اس کے بعد فلموں میں ہونے والی ناکامی نے وحید مراد کو دلبرداشتہ کردیا اور تیئس نومبر انیس سو تراسی کو فلم انڈسٹری کابے تاج بادشاہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔ وحید مراد کی قابلیت اور فلمی صنعت کے لیے انکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی ستائیسویں برسی پرصدر آصف علی زرداری نے انھیں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.