25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فحش حرکات پر وینا ملک نے معافی مانگ لی
اردو ٹائمز - اداکارہ وینا ملک نے بگ باس پروگرام میں کی جانے والی اپنی فحش حرکات پر معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ باس پروگرام میں انہوں نے صرف اشمیت کا ہی نہیں دیگر لڑکیوں کا بھی مساج کیا جب میں پروگرام میں گری تو اشمیت دس دن تک برف لگاتے رہے۔ وینا ملک نے بتایا کہ وہ این جی اوز کیساتھ مل کر خواتین کیلئے کام کریں گی۔ انہوں نے اپنی منگنی ختم کرنے کی بھی تصدیق کردی ہے اورکہا کہ ان کی زندگی میں پیار کی بہت اہمیت ہے وہ سب کچھ بھول سکتی ہیں لیکن کسی کا دیا ہوا پیار کبھی نہیں بھول سکتی۔ وینا ملک نے کہا کہ بگ باس پروگرام میں کچھ چیزیں ایڈٹ کرکے دکھائی گئی ہیں اگر کسی کی دل آزادی ہوئی تو میں معذرت چاہتی ہوں۔