25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فلم ہیری پوٹرکانیا ریکارڈ
اردو ٹائمز - فلم ہیری پوٹر کا جادو کچھ ایسے چلا ہے کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔فلم نے اس اختتامِ ہفتہ تینتیس کروڑ ڈالر کا بزنس کر ڈالا۔ہری پورٹر اور ڈیڈلی ہولوزکا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکا میں ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے میگا مائنڈMegamind کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جبکہ برطانیہ میں دوکروڑ اسی لاکھ ، آسٹریلیا میں ڈیڑھ کروڑ اور روس میں ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر فلم کے نام ہوچکے ہیں۔ ابھی یہ فلم مزید دھماکے کرے گی کیوں کہ تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں بھی اس کا شاندار پریمیئر ہوا ہے۔ پریمیئر میں ہزاروں شائقین جمع تھے۔ پریمیئر کی خاص باتWeasley family کے دو کرداروں کی بھی شرکت تھی۔ فلم کے یہ کردارJames اور Oliver Phelps ہیں جو حقیقت میں بھی جڑواں بھائی ہیں۔