تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:44

’’ایونجرز، ایج آف الٹرون‘‘آج امریکا میں ریلیز کی جا رہی ہے

جیو نیوز - لاس اینجلس.......ایکشن فلمز کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ایونجرز ایک بار پھر آرہے ہیں بڑے پردے پر دھوم مچانے۔ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’ایونجرز: ایج آف الٹرون‘‘ آج نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ 2012ءکی دی ایونجرز فلم کے اِس سیکوئل کی کہانی جیمز اسپیڈر نامی ولن کی ہے جو انسانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا ہے جبکہ ایونجرز اس سے مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم آج امریکا سمیت مختلف ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.