2 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:43
لاہورمیں موسم گرما کے ملبوسات کا فیشن شو
جیو نیوز - لاہور .....لاہور میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کیلئے رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا ۔ قومی کرکٹ سٹار شعیب ملک نے اپنی دلکش کیٹ واک سے شو کی رونق دوبالا کردی ۔مقامی فیشن ہاؤس میں سجائے گئے شو میں ماڈلز نے موسم گرم کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کے جلوے بکھیرے۔فیشن شو میں بچوں کے ملبوسات بھی پیش کئے گئے ، کم سن بچوں نے ماڈلز کے روپ میں ریمپ پر جلوہ گر ہو کر اپنی خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بطور شوا سٹاپر فیشن شو میں شرکت کی اورکیٹ واک کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔منتظمین کا کہناتھاکہ وہ ملبوسات کےنئے ڈیزائنر متعارف کرانے کے علاوہ عوام کو فیشن کے نئے تقاضوں سے آگاہ کرنا چاہتےہیں۔