2 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:32
برطانوی گلوکار کی عمر70برس پر ہمت اب بھی جوان
جیو نیوز - نیویارک ..... 70برس کی عمر میں بھی ہمت جوان ہے،18بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے برطانوی گلوکار ایرک کلیپٹن نے اپنی سالگرہ پر نیویارک میں دو روزہ کنسرٹ کا اہتمام کیا ۔ نیو یارک میں ،گلوکا ر اور موسیقار ایرک کلیپٹن نے 70ویں سالگرہ پر 2 روزہ کنسرٹ منعقد کیا۔ ایرک کے مداح نے سالگرہ پر غیر متوقع کنسرٹ پر خوشی کا اظہار کیا ۔ 18 مرتبہ گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے ایرک کلیپٹن کے شو کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے، لوگوں نے اپنے پسندیدہ گلوکار کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔