تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 20:20

پیکو کو آن لائن یا کیبل پر دکھانے پر پابندی لگادی گئی

جیو نیوز - دہلی.......دہلی ہائی کورٹ نے امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون کی فلم پیکو اجازت کے بغیر آن لائن یا کیبل پر دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں فلم کے پروڈیوسر نے درخواست دائر کی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ویب سائٹس اور کیبل آپریٹرز کو اجازت کے بغیر فلم دکھانے سےروک دیا ہے۔پیکو میں امیتابھ دپیکا کے والدکا کردار کر رہے ہیں۔ باپ بیٹی کی جوڑی کیا کمال دکھاتی ہے،اس کے لئے مداحوں کو کرنا پڑے گا 8 مئی تک انتظارجب یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.