تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مئی 2015
وقت اشاعت: 19:47

بالی وڈ فلم’’ممبئی ویلوٹ‘‘ کے نئے کلپس جاری کردیے گئے

جیو نیوز - ممبئی........ایک سڑک چھاپ اور ایک سنگر کی محبت کی داستان ’’ممبئی ویلوٹ‘‘کے نئے کلپس ریلیز کردیے گئے۔ رنبیر کپور، انوشکا شرما اور پہلی بار ولن کا کردار ادا کرنے والے کرن جوہر کی ایکشن سے بھرپور فلم 15مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ معروف ہدایتکاروپروڈیوسر انوراگ کشپ کی اس فلم میں رنبیر کپور ایک اسٹریٹ فائٹر،انوشکاشرما Jazzسنگر اور ہدایت کار کرن جوہر ایک ولن کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس رومینٹک تھر لر فلم میں 1960ءکا دور دکھا یا گیا ہے جس کی کہانی اسٹریٹ فائٹر رنبیر کپور کے گر دگھوم رہی ہے جو اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے نا صرف جرائم کی دنیا کا حصہ بن جاتا ہے بلکہ اسے نامور Jazzسنگرانو شکا شر ما سے محبت بھی ہو جاتی ہے۔اس فلم میں رنبیر کپوراور انوشکا شر ما کے ساتھ ساتھ روینہ ٹنڈن بھی مخصوص کر دار میں نظر آئیں گی جبکہ کرن جو ہر پہلی مر تبہ ولن کے منفی کر دارمیں جلوہ گر ہوں گے۔ رومینس اور ایکشن سے بھر پور یہ فلم 15مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.