تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 5:31

بریڈلے کوپراورایما اسٹون کی رومانٹک کامیڈی فلم"الوہا"کانیا ٹریلر

جیو نیوز - ہالی وڈ......بریڈلے کوپر ،ایما اسٹون اور راشیل میک ایڈمز کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم الوہاکا نیا ٹریلر جاری کردیا ہے۔کیمرون کروو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ڈیفنس کنٹریکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ہتھیاروں کی سیٹلائٹ لانچنگ کی ذمہ داری ملنے کے بعد ایک ایئرفورس پائلٹ کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈلے کوپر،ایما اسٹون، راشیل میک ایڈمز،ڈینی میک برائیڈاور جے برشل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔کیمرون کروو اور اسکاٹ ریوڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 29مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.