12 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:20
بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’پی کے‘‘اب آرہی ہے چینی زبان میں
جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’پی کے‘‘اب آرہی ہے چینی زبان میں۔فلم 22مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کی چین میں کامیابی کے بعد اب عامرخان اپنی فلم ’’پی کے‘‘کے پریمیئر کے لیےچین پہنچ چکے ہیں۔فلم میں چینی اداکار Wang Baoqianنے عامر خان کے کردار کی صداکاری کی ہے۔چینی زبان میں ڈب ہونے والی فلم پی کے چین کے تین ہزار سینماوں میں دیکھی جاسکے گی۔