13 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:32
68ویں کانزفلم فیسٹول کیلئے ریڈ کارپٹ سج گیا
جیو نیوز - کانز........دنیائے سینما کے سب سے بڑے فلمی میلے کا آج سے آغازہو رہا ہے۔فرانس کے شہر کانز میں ریڈ کارپٹ سج گیا، ججز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔68 ویں کانز فلم فیسٹول کا آغاز پہلی بار خاتون ہدایت کارہ کی فلم سے ہوگا ، جن کا تعلق فرانس سےہے ۔ میلے میں 19 مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دئے جائیں گے۔ فیسٹول کا سب سے بڑا ایوارڈ "پام ڈی اور"24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، جوسال کی بہترین فلم کو دیا جاتا ہے ۔ یہ میلہ 24 مئی تک جاری رہے گا ، جس میں ایشوریا رائے ،کترینہ کیف،سونم کپور سمیت دنیا بھرسے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔