14 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59
ہالی وڈفلم"دی اِنٹرن"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - ہالی وڈ.......رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم"دی اِنٹرن"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ کے دو صفِ اول کے اداکار ایک ساتھ، آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ڈی نیرو اوراین ہیتھ وے کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم"دی اِنٹرن "کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ امریکی رائٹر وہدایتکارہ نینسی میئرز کی اس فلم میں ڈی نیرو ایک ایسے سینئر شہری کا کردار نبھا رہے جو بحیثیت اِنٹرنی نوکری کی خواہش میں ایک مشہور کمپنی میں پہنچتا ہے اور تجربے کارملازمین کے زیرِ نگرانی نئے تجربات سیکھنے کی کو شش میں لگ جاتاہے۔ایک نوجوان ملازم کی طرح دفتر میں پر جوش انداز میں فرائض نبھاتے اور طنز و مزاح سے اسٹاف کو ہنساتے بوڑھے شخص کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ڈی نیرو نبھا رہے ہیں جبکہ این ہیتھ وے ایک نوجوان باس کے کردار میں نظر آئینگی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیٹ وولف، ایڈم ڈیوین، رینی روسو، ریڈ اسکاٹ اوراینڈرز ہولم اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا کر مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیارہیں۔نینسی میئرز اورسوزین فارویل کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کرہ اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو وارنر بروس انٹرٹینمنٹ کے تحت25ستمبر کو سنیما گھروں میں دھمال مچانے آرہی ہے۔