14 مئی 2015
وقت اشاعت: 20:59
آسٹریلیا کی جونی ڈیپ کو پالتو کتے امریکا بھیجنے کیلئے دو دن کی مہلت
جیو نیوز - سڈنی.......آسٹریلیا کے حکام نے معروف ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو اپنے پالتو کتے واپس امریکا بھیجنے کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے۔ سڈنی میں حکام کے مطابق جونی ڈیپ اپنے نجی طیارے میں گذشتہ ماہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچے تھے، جن کی انہوں نے کسٹم سے کلیرنس نہیں کرائی۔ آسٹریلوی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ جونی ڈیپ کو آسٹریلوی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی،وہ 50گھنٹے میں اپنے کتوں کو واپس کیلیفورنیا بھیجیں، ورنہ کتوں کو ہلاک کردیا جائےگا۔