15 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:17
خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’ہاؤل‘ کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ.......خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ہاؤل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہاؤل کی کہانی ایک ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے گرد گھومتی ہے، جن پر رات کی تاریکی میں خوں خوار بلائیں حملہ کردیتی ہیں۔ مسافر ٹرین کے ٹکٹ انسپکٹر کی قیادت میں کس طرح اپنی جان بچاتے ہیں، یہ فلم دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی، جس میں مرکزی کردار ایڈ اسپیلرز اور ہولی ویسٹن نے ادا کیے ہیں۔