تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:35

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 13ملین سے تجاوز

جیو نیوز - ممبئ.....بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 13ملین سے تجاوز کر گئی۔بالی وڈ کے کنگ خان اور صفِ اول کے اداکارشاہ رخ خان کے ٹوئٹر پرمداح 13ملین تک جا پہنچے ہیں جو وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ ہیں۔ 49سالہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 2010میں سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمولیت اختیارکی تھی جس کے بعدان کی فین فولوونگ کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا اور اب ان کے مداحوں کی تعداد وزیرِ اعظم نریندر مودی کے مداحوں سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیو ائیر“ نے بالی وڈ میں تہلکہ مچایا تو اس کے بعد شاہ رخ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا اور ٹوئٹر پر ان کے مدا حوں کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی، دوسری جانب2009میں ٹوئٹر جوائن کرنیوالے نریندر مودی کے مداحوں کی تعداد صرف12.3ملین ہے جنہیں شاہ رخ خان کی مقبولیت تک پہنچنے میں کافی وقت درکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.