تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 13:45

کانز فلم فیسٹول،سلمی ہائیک نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے

جیو نیوز - کانز......فرانس کے شہر کانز میں فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے،میلے کے تیسرے دن اداکارہ سلمی ہائیک نے ریڈ کارپٹ کی زینت بڑھائی۔حسن ،خوبصورتی، ٹیلنٹ اور فیشن سب ایک چھت تلےموجود ہیں۔بین الاقوامی سطح پر انتہائی معتبر سمجھے جانے والا دنیائے سینما کا سب سے بڑا فلمی میلہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔میلے کے تیسرے دن میکسیکن اداکارہ سلمی ہائیک نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرےاور اپنی فلم "ٹیل آف ٹیلز"کے پریمئر میں شرکت کی۔اس فلمی میلے میں مختلف ملکوں کی19 فلمیں حصہ لے رہی ہیں ، فیسٹول کے اختتام پر19 مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دئے جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.