تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:21

گلوکارہ ریہانا کے 25 کلو وزنی گاؤن کی دھوم

جیو نیوز - بیجنگ......چین کے فیشن ویک میں گلوکارہ ریانا کے 25کلو وزنی پیلے گاؤن نے دھوم مچا دی۔ گاؤن تیار کرنے والی چینی فیشن ڈیزائنر راتوں رات مشہور ہو گئی۔ چین میں ہوئے فیشن ویک میں ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے خوبصورت لباس پہن کرجلوے بکھیرے لیکن جو مقبولیت ریہانا کے گاؤن کو ملی وہ کسی اور کے حصے میں نہ آئی۔ فیشن ویک میں ریانا کا یہ 25کلو وزنی پیلا گاؤن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جسے چین ہی کی مقامی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گاؤن کی تیاری میں دو سال کا وقت لگا،گاؤن میں استعمال ہونے والا خاص کپڑا اٹلی سے منگوایا گیا، اس کے ڈیزاین کیلئے کاغذ پر کئی نمونے تیارکئے گئے، دلچسپ بات یہ کہ 2010ءمیں تیار کئے گئے اس گاؤن کو شہرت 2015ءمیں اس وقت ملی جب ریہانا نے اسے پہنا۔ GUO PEIکو امید ہے کہ ان کا تخلیق کیا گیا یہ شاہکار ایک نہ ایک دن فیشن میوزیم کی زینت ضرور بنےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.