6 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:35
بالی وڈ کی کامیڈی ڈراما فلم ’’پیکو‘‘آئی اور چھا گئی
جیو نیوز - کراچی......بالی وڈ اور ہالی وڈ کی دو فلمیںجن میں سے ایک آئی اور چھاگئی، اور دوسری کا ہے بے چینی سے انتظار،’’ پیکو‘‘ اور ’’میڈ میکس‘‘۔ بالی وڈ کی کامیڈی ڈرامہ فلم پیکو آئی اور چھاگئی،فلم کو سوسائٹی کے تمام ہی حلقوں میں بہت پسند کیا گیا۔ کیا نوجوان اور کیا فیملیز، ورکنگ وومین ہوں یا کوئی اولڈ کپل، باپ بیٹی کے گہرے تعلق کی کہانی پیکو سب ہی کو پسند آئی۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پیکو کے کردار دیکھنے والوں کو خود اپنی فیملی کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ امیتابھ بچن، عرفان خان اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی پیکو کروڑوں کا بزنس کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بھی 2015ءکی ایک بڑی اوپنر ثابت ہوئی ہے۔ پیکو میکرز نے فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے چین، جاپان اور کوریا میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کے بعد ذکر ہوجائے ہالی ووڈ کی اس فلم کا، جس کا انتظار،بے چینی سے کیا جارہا ہے۔ تھری ڈی اور آئی میکس تھری ڈی فلم، ’’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘، میں دیکھنے کو ملے گا زبردست ایکشن اور تھرل۔میڈ میکس فرنچائز کی چوتھی فلم ’’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘22مئی کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔