6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:23
بریڈ فورڈ میں چوتھے عالمی مشاعرے کا انعقاد
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری....... یارک شائر ادبی فورم کے زیر اہتمام چوتھے شاندار عالمی مشاعرہ کا انعقاد انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ کے مڈلاینڈ ہوٹل میں کیا گیاجس میں پاکستان اور یورپ بھر سے معروف شعراء کرام کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی بھر پور شرکت کی،اس پروقار تقریب میں ممتاز ڈرامہ نگار اور شاعرہ سیما غزل، فرحت پروین، راحت زاہد، فرزانہ نیناں،نعیم حیدر ، سمن شاہ، رضاعلی عابدی، باصر کاظمی ، ڈاکٹر مختار، محمد ادریس، ڈاکٹر ندیم، سلمان باسط ،گلناز کوثر،نغمانہ کنول،رابعہ شاہ، کشور ثبات کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی اپنا کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی ۔تقریب میں مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یارک شائر ادبی فورم نے اردو ادب کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔