6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:23
ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی پہلی برسی
جیو نیوز - لاہور..... ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی ظل ہما کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ، ظل ہما اپنی ماں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ، انہیں دیکھنے والوں کو بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی، وہ 21 فروری 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظلم ہما تھیں۔ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم کو ننھی ظل اس قدر پیاری تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے شاہ نور اسٹوڈیوز کی ملکیت سے دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کےہاں چار بیٹے پیدا ہوئے، لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی ۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990 میں پورا کیا، اور شاگردی اختیار کی استاد غلام محمد کی۔کتابِ زندگی کے سب باب تمام ہوئے، شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا ، 16 مئی 2014 کو انہی دوبیماریوں نے انکی سانسوں کی مالا ہمیشہ کیلئے بکھیردی۔