6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:23
کانز فلم فیسٹول تمام رنگینوں کے ساتھ جاری
جیو نیوز - کانز......کانز فلم فیسٹول تمام رنگینوں کے ساتھ جاری ہے، فیسٹیول کے تیسرے روزمقابلے میں شامل دو فلموں کے پریمئیر ہوئے۔کیمرے کی چمک، اداکاروں کے جلوےاورمداحوں کا جوش،کانز فلم فیسٹول تمام رنگینوں کے ساتھ جاری ہے۔میلے کے تیسرے دن مقابلے میں شامل انیس فلموں میں سے مزیددوفلموں کے پریمئیر ہوئے۔امریکی ہدایت کارWoody Allen کی فلم""Irrational Man"کے پریمئیر میں فلم میں شامل ستاروں نے شرکت کی۔اداکارہ ایما اسٹون اور پارکر پوسی نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔میلے میں یونانی ہدایت کار کی فلم "The Lobster".بھی پیش کی گئی۔ ریڈ کارپٹ پر Colin Farrell،،Rachel Weiszسمیت کئی اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔میلے کے اختتام پر مقابلے میں شریک بہترین فلم کوفیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور دیا جائے گا۔