تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:18

جیکی چین اور عامر خان اب ایکساتھ بڑے پردے دکھائی دیں گے

جیو نیوز - بیجنگ........کنگ فو کنگ جیکی چین اور بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لئے تیار۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان جلد ہی جیکی چین کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔ جی ہاں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور چین سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی چین مرکزی کردار نبھائیں گے۔ ’کنگ فو یوگا‘ کے نام سے بننے والی اس فلم میں جیکی چین عامر خان کے ساتھ دشموں کے دانٹ کھٹے کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ جس کی کہانی مارشل آرٹ اور بھارتی ثقافت کے گرد گھومے گی۔ بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت 3فلمیں بنائی جائیں گی، جو ہندی اور چینی دونوں زبانوں میں تیار کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ عامر خان کی 3ایڈیٹس کو چین میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا، جب کہ ان کی فلم ’پی کے‘ کو بھی چینی زبان میں دکھایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.