7 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:17
کانز میں فلمی میلہ اور پر یمیئر ز کا سلسلہ جاری ہے
جیو نیوز - کانز ........فرانس میں کانز فلم فیسٹول تمام رنگینوں کے ساتھ جاری ہے، فیسٹیول کے چوتھے روز مقابلے میں مزید کئی فلموں کے پریمئیر ہوئے۔فرانس کے شہر کانز میں بین الاقوامی سطح پر انتہائی معتبر سمجھے جانے والا دنیائے سینما کا سب سے بڑا فلمی میلہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ فیسٹول کے چوتھے روز مزید کئی فلموں کے پر یمیئر ہوئے۔ رنگ برنگے ملبوسات پہنے فلم اسٹار ز نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ کانز فلم فیسٹول میں مختلف ممالک کی 19 فلمیں حصہ لے رہی ہیں۔24 مئی کو میلے کے اختتام پر مقابلے میں شریک بہترین فلم کوفیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور سمیت 19 مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دیے جائینگے۔