7 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:49
ہالی وڈ: باکس آفس پر پچ پرفیکٹ2 نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
جیو نیوز - ہالی وڈ.........نارتھ امریکن باکس آفس پر میوزیکل کامیڈی فلم پچ پرفیکٹ2 نے باآسانی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فلم پچ پرفیکٹ سیریز کی دوسری فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3دنوں میں 7کروڑ ڈالر کما ڈالے۔ اس کے ساتھ ہی پچ پرفیکٹ2 ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی میوزیکل فلم بھی بن گئی ہے، فلم میں شرارتی لڑکیوں کا ٹولہ موسیقی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی ٹھان لیتا ہے اور انٹرنیشنل موسیقی مقابلوں میں بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتا۔ میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ 4کروڑ 44لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس ہفتے سپر ہیروز کے ایکشن میں کمی نظر آئی، ایونجرز - ایچ آف الٹران اس ہفتے 3کروڑ 83لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔